اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈگری کالج سمبل کے طلبا کا احتجاج - یونیورسٹی حکام

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری میں طلبا نے کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے سریکلچر سِکل پرچہ کا از سر نو امتحان منعقد کرنے کے اعلان کے خلاف احتجاج کیا۔

ڈگری کالج سمبل میں زیر تعلیم طلباء کا احتجاج
ڈگری کالج سمبل میں زیر تعلیم طلباء کا احتجاج

By

Published : Mar 11, 2021, 5:46 PM IST

گورنمنٹ ڈگری کالج سمبل میں زیر تعلیم چھٹے سیمسٹر کے طلبا نے جمعرات کو کالج کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے یونیورسٹی آف کشمیر کے کنٹرولر امتحانات سے انصاف کی اپیل کی۔

ڈگری کالج سمبل میں زیر تعلیم طلباء کا احتجاج

احتجاج میں شامل طلبا کا کہنا ہے کہ انہوں نے تقریباً ایک ماہ قبل سریکلچر سِکل پیپر کا امتحان دیا تھا اور اب جبکہ وہ نتائج کے منتظر ہونے کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ امتحان کی تیاری کر رہے تھے کہ کشمیر یونیورسٹی اس پرچہ کا از سر نو امتحان منعقد کرانا چاہتی ہے۔

طلبا کے مطابق انہیں یہ کہا جا رہا ہے کہ اس پیپر کا امتحان انہیں نئے سرے سے دینا پڑے گا۔ طلبا نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ انہیں یہ کہہ کر اس پیپر کا نئے سرے سے امتحان لینا چاہتی ہے کہ گزشتہ پیپر نصاب کے مطابق نہیں تھا۔

احتجاج کر رہے طلباء نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب خود طلبہ کو اس پرچہ پر کوئی اعتراض نہیں تو یونیورسٹی کیوں دوبارہ امتحان منعقد کرا رہی ہے۔

طلباء نے اپیل کی ہے کہ اس طرح سے ان کا کیرئیر تباہ ہوگا کیونکہ امتحان دوبارہ منعقد کرنے سے ایک تو ان کے نتائج میں دیری ہوگی مزید یہ کہ اس کے لئے انہیں پھر سے تیاری کرنی پڑے گی جبکہ وہ پوسٹ گریجویٹ داخلے کے امتحانات کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔

گورنمنٹ ڈگری کالج سمبل کے طلباء نے یونیورسٹی حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details