اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medicine Distribution Program: گریز کے جلنڈورا گاؤں میں فوج نے مفت ادویات تقسیم کیں - گریز میں مفت ادویات تقسیم

جلنڈورا گاؤں میں فوج نے گھر گھر جاکر درجنوں مریضوں کی جانچ پڑتال کرنے کے علاوہ ان میں ضروری ادویات بھی تقسیم Free Medicine Distribution کیں۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو کووڈ جیسی صورتحال Covid Guidelines سے بچنے اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔

Free Medicine Distribution Program: گریز کے جلنڈورا گاؤں میں فوج نے مفت ادویات تقسیم کیں
Free Medicine Distribution Program: گریز کے جلنڈورا گاؤں میں فوج نے مفت ادویات تقسیم کیں

By

Published : Mar 22, 2022, 8:47 PM IST

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں 21 دسمبر 2021 کو پہلی برف باری کے دوران فوج نے صحت کی سہولیات عام لوگوں تک پہنچانے کے حوالے سے ایک مہم کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت گزشتہ تین مہینوں کے دوران علاقے کے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کے تحت کئی سنگین مریضوں کو شدید برف باری کے دوران گریز سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بانڈی پورہ پہنچایا گیا۔ کئی علاقوں میں گھر گھر جاکر مریضوں کی جانچ پڑتال کرنے کے علاوہ ان میں ادویات بھی تقسیم کیں گئے۔ Free Medicine Distribution Program

Free Medicine Distribution Program: گریز کے جلنڈورا گاؤں میں فوج نے مفت ادویات تقسیم کیں

یہ بھی پڑھیں: بارہمولا: فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

اسی مہم کے تحت ایک بار پھر جلنڈورا گاؤں میں فوج نے گھر گھر جاکر درجنوں مریضوں کی جانچ پڑتال کرنے کے علاوہ ان میں ضروری ادویات بھی تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو کووڈ جیسی صورتحال سے بچنے اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ وہیں اس موقع پر دیگر ادویات کے ساتھ ساتھ وٹامن اے بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے فوج کی اس مہم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ تاہم، فوج نے اکثر مواقع پر ان جیسے پسماندہ علاقوں کی طرف توجہ دے کر راحت پہنچائی ہے۔ Free Medicine Distribution Program In Gurez

ABOUT THE AUTHOR

...view details