اردو

urdu

ETV Bharat / state

Conducting Free Medical Camp سابق سی ایم او کی جانب سے مختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد - مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈاکٹر بلقیس نے کہا کہ میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ لوگوں کو طبی حوالے سے کتنی دشواریوں کا سامنا رہتاہے اور انہیں علاج و معالجے کے لئے کتنے کٹھن راستے طے کرنے پڑتے ہیں۔People were treated free of cost and medicines were distributed

مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

By

Published : Dec 22, 2022, 4:08 PM IST

جمو ں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سابق سی ایم او ڈاکٹر بلقیس کی جانب سے بانڈی پورہ کے متعدد دور دراز علاقوں میں منقعد مفت طبی کیمپ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج پہاڑی علاقہ ہاپت نارہ قوئل نامی علاقہ میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا،جس میں خواتین بچوں اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ڈاکٹروں کی جانب سے طبی جانچ پڑتال کے علاوہ مفید مشورے اور فری ادویات تقسیم کی گئی۔ People were treated free of cost and medicines were distributed

مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسے قبل لہروا پورہ، کڈارہ اور مانتریگام چک جیسے دور دراز کے علاقوں میں بھی اسی طرح کی طبی کیمپز منعقد کئے گئے تھے،جہاں کثیر تعدادامیں لوگوں نے علاج کروایا تھا۔ لوگوں نے ڈاکٹر بلقیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے، ان جیسے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کے لئے بانڈی پورہ ٹاون تک پہنچنا ایک دشورا کن مرحلہ ہے۔لوگوں کا کہنا ہے ان علاقوں میں مفت طبی کمیپ کا انعقاد کیا جانا اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج و معالجہ کرنا یہ بڑی بات ہے۔


اس حوالے سے ڈاکٹر بلقیس نے کہا کہ میں اس بات سے بہ خوبی واقف ہوں کہ لوگوں کو طبی حوالے سے کتنی دشواریوں کا سامنا رہتاہے۔ اور انہیں علاج و معالجے کے لئے کتنے کٹھن راستے طے کرنے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ میں بھی ان غریب اور دور دراز علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے پاس جاؤں اور ان کی مدد کروں۔

مزید پڑھیں:Free Medical Camp in Kangan فوج کی جانب سے کنگن میں مفت میڈیکل کیمپ

ABOUT THE AUTHOR

...view details