مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی علاقہ گریز میں دو دنوں کا میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اس کیمپ کا اہتمام داور کے ڈاک بنگلو اور چرعن کے بائز ہائی اسکول میں کیا گیا تھا۔ اس فری کیمپ میں بارڈر لیس ورلڈ فاؤنڈیشن نے بھی اپنا تعاون فراہم کیا تھا۔
بانڈی پورہ: دو روزہ فری آرمی میڈیکل کیمپ کا اختتام کیمپ کے دوران ماہر جلد، جنرل فیزیشین، آنکھ اور دیگر کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد ڈاکٹروں نے تقریبا چار سو مقامی افراد کا طبی معائنہ کیا۔ اس دوران مریضون میں لاکھوں روپے کی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر مقامی افراد نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کیمپ کے ذریعے نہ صرف رابطے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ طبی لحاظ سے بھی انہیں کافی جانکاری اور فائدہ ہوتا ہے۔