اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: قتل کی سازش میں ملوث چار عسکریت پسند گرفتار

بانڈی پورہ میں پولیس نے لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) کے ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے نائیڈ کھائی کے رہائشی محمد شفیع لون عرف سونو کے قتل کی سازش میں ملوث چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

بانڈی پورہ: قتل کی سازش میں ملوث چار عسکریت پسند گرفتار
بانڈی پورہ: قتل کی سازش میں ملوث چار عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Oct 10, 2021, 10:43 PM IST

Updated : Oct 10, 2021, 11:01 PM IST

بانڈی پورہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کو اس معاملے کی تفتیش سونپی گئی تھی۔ پولیس ٹیم نے مکمل انسانی اور تکنیکی تصدیق کے بعد لشکر طیبہ سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت طارق احمد ڈار، محمد شفیع ڈار، مدثر حسن لون اور بلال ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم قتل میں ملوث عسکریت پسندوں میں سے ایک، جس کی شناخت امتیاز ڈار کے نام سے ہوئی ہے، مفرور ہے۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ قتل پاکستان کے رہائشی لشکر طیبہ کے ہینڈلر لالہ عمر کے کہنے پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ: این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپے ماری

اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 76/2021 کے تحت پولیس اسٹیشن حاجن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Last Updated : Oct 10, 2021, 11:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details