بانڈی پورہ: پیپلز کانفرنس سے کے سینئر رہنما و قانون ساز کونسل کے سابق رکن یاسر ریشی نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سوناواری علاقے کا دورہ کر پارٹی کارکنان سے ملاقات کیے۔ ان کے ہمراہ سابق ممبر پارلیمنٹ نظیر احمد لاوے بھی تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس دوران کئ سیاسی کارکنوں نے دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔
خیال رہے یاسر ریشی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے مستعفی ہونے اور پیپلز کانفرنس میں شامل ہونے کے بعد یہ پہلا ایسا موقع ہے جب وہ سوناواری میں اپنے حامی کارکنوں کے ساتھ ملاقات ہوئی، ان کے مطابق انہوں نے اب باضابطہ سیاسی سرگرمیاں شروع کی ہے اور وہ پارٹی کو سوناواری میں متحرک کرنے میں لگے ہیں۔