جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلہما علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شررع کی۔
بانڈی پورہ ہلاکتیں: کلہامہ میں سرچ آپریشن - کلہما میں سرچ آپریشن شروع
بانڈی پورہ میں فوج کو علاقے میں عسکری پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد علاقہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
بانڈی پور ہلاکتیں: کلہما میں سرچ آپریشن شروع
تفصلات کے مطابق فوج کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی ہے۔ علاقہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔تاہم آخری اطلاع ملنے تک فوج اور عسکری پسندوں کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا اور تلاشی کاروائی جاری تھی
واضح رہے کہ گزشتہ شب بانڈی پورہ میں بی جے پی کے رہنما وسیم باری ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر سلطان کو عسکری پسندوں نے گھر کے باہر ہلاک کر دیا۔
Last Updated : Jul 9, 2020, 5:04 PM IST