بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منشیات کے خلاف ایک پیدل مارج نکالا گیا۔ پیدل مارچ میں مظاہرہ کرنے والے ٹیچرز اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے رکھا تھا جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس پیدل مارچ میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئےٹیچرز نے شرکت کی اور یہ اس نوعیت کا پہلا مارچ تھا۔ مارچ کے سلسلے میں ٹیچرز نے بتایا کہ ہم نے اس مارچ کو کپواڑہ سے شروع کیا ہے اور ہم بارہمولہ سمیت متعدد مقامات تک پیدل مارچ کریں گے۔ March Against Drug Abuse in Baramulla
مارچ کے تعلق سے ٹیچرز نے کہاکہ ان کا مقصد جموں و کشمیر میں بڑھتے منشیات کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے خاتمے کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہون نے کہاکہ' وہ نوجوانوں اور اسکول کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین تک یہ پیغام پوچھنا چاہتے ہیں تاکہ زندگیاں تباہ ہونے سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہاکہ' ہماری کوشش ہے کہ نوجوان غلط کاموں سے دور رہے اور منشیات کے مضر اثرات سے بھی دور رہے۔