اردو

urdu

By

Published : Feb 9, 2020, 12:00 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:07 PM IST

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: فلڈ کنٹرول کا پمپ شیڈ، عملے کے لیے وبال جان

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سوناواری میں محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کا پمپ شیڈ، وہاں مامور عملے کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے، محکمہ کی یہ عمارت 60 سال سے زائد پرانی ہے اور بہت ہی خستہ حالت میں پڑی ہوئی ہے۔

فلڈ کنٹرول کا پمپ شڈ عملہ کے لیے وبال جان
فلڈ کنٹرول کا پمپ شڈ عملہ کے لیے وبال جان

محکمہ سے وابستہ چند ملازمین نے ای ٹی وی کو بتایا کہ انہیں یہاں ڈیوٹی پر روز و شب معمور کیا جاتا ہے تاہم یہ عمارت کبھی بھی گر سکتی ہیں اور ان کی جان جاسکتی ہےکیونکہ انہیں اسی عمارت میں سونا پڑتا ہے۔

فلڈ کنٹرول کا پمپ شڈ عملہ کے لیے وبال جان

ان کا کہنا ہے کہ وہ باہر رات کو سو نہیں سکتے کیوںکہ علاقہ سنسان ہے اور سردیوں کے بھی ایام چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے بارہا مذکورہ محکمہ کے اعلی افسران تک یہ بات پہنچائی تاہم محکمہ نے کوئی قدم نہیں اُٹھایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی وقت یہ عمارت ان پر گر سکتی ہیں اور اس طرح سے انسانی جانوں کے زیاں ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔

ملازمین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے جلد کوئی قدم اُٹھایا جائے تاکہ وہ بھی ذہنی طور پر مطمئن ہوکر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details