شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ میں ٹاؤن کے نزدیک آیت مولہ کے جنگل میں گزشتہ شام اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ جس نے کمپارٹمنٹ 109 کے ایک وسیع رقبے کو اپنی زد میں لے لیا۔ Fire in Bandipora Forests۔ محکمۂ جنگلات نے فور طور پر کارروائی کرتے ہوئے فائر ٹینڈرز کو طلب کرکے آگ پر قابو پانے میں جٹ گئے۔ محکمۂ جنگلات کے مطابق جمعہ کی صبح قریب 11 بجے آگ پر پوری طرح قابو پا لیا گیا۔
Fire in Bandipora Forests: بانڈی پورہ کے ایک اور جنگل میں آگ لگنے کا واقعہ - آیت مولہ کے جنگل میں گزشتہ شام اچانک آگ نمودار
گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بانڈی پورہ کے جنگلات میں آتشزدگی کے تین واقعات رونما ہوئے ہیں۔ Fire in Bandipora Forests۔ خیار، لوے پورہ کے بعد چھاپہ دجی، اجس اور گزشتہ شام بانڈی پورہ ٹاؤن کے نزدیکی جنگل میں آگ کے سبب سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران جنگلات میں آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ Fire in Bandipora Forests۔ اس سے قبل خیار، لوے پورہ، اور چھاپہ دجی، اجس کے بعد اب بانڈی پورہ ٹاؤن کے بے حد قریب جنگل میں آتشزدگی کے سبب سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ محکمۂ جنگلات کا ماننا ہے طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے کے سبب جنگلات میں آگ کی واردات رونما ہوتی ہیں۔
محکمۂ جنگلات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام کمپارٹمنٹ 109 میں اگ کو بجھانے کے لئے محکمہ کا بڑا عملہ کل شام سے ہی مشغول تھا تاہم انکے مطابق آگ وسیع رقبے میں پھیل چکی تھی جس کے سبب پر جمعہ کی صبح قریب گیارہ بجے قابو پا لیا گیا۔