بانڈی پورہ:بانڈی پورہ کے پنزیگام میں منگل کے روز آتشزدگی کے ایک واقعہ میں دو گاؤ خانے نذر آتش ہوگئے۔ اس آگ کے واقعہ میں لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہونے کے علاوہ ایک حاملہ گائے بھی جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو آگ عبدالرشید کے گاؤ خانے سے اچانک ظاہر ہوئی۔ آگ آناً فاناً پڑوسی مشتاق احمد خواجہ کے گاؤ فارم میں پھیل گئی۔ گاؤ فارم میں بڑی مقدار میں گھاس، چوکھر اور فیڈ موجود ہونے کے سبب آگ نے چند منٹوں کے دوران ہی ہولناک شکل اختیار کرلی۔
بتایا جارہا ہے کہ مشتاق احمد نے تقربیاً 15 لاکھ روپے کا قرضہ لے کر ایگ گاؤ فارم شروع کیا تھا جس میں وہ تقریباً دس گائیں وہ پالتا تھا۔تاہم اس آگ کے واقعہ میں فارم پوری طرح سے خاکستر ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کی واردات سے متاثرہ ایک بار پھر بے روز گار ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی لاکھ روپے کی عمارت خاکستر ہونے کے ساتھ ساتھ تقربیاً 50 ہزار روپے کی مالیت کا چوکھر ،گھاس اور دیگر ضروری اشیاء اور ایک حاملہ گائے آگ کی نذد ہوگئی ہے۔مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب جانوروں کو بچایا گیا ۔