اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دو حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں' - کے کے شرما

نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گرورہ علاقے میں از سر نو انتخابات کرانے کی مانگ کی ہے۔

فاروق عبداللہ کی گرورہ، بانڈی پورہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کی مانگ
فاروق عبداللہ کی گرورہ، بانڈی پورہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کی مانگ

By

Published : Dec 17, 2020, 7:05 PM IST

گرورہ، بانڈی پورہ میں حالیہ منعقد ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے عمل میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمشنر کے کے شرما کو خط تحریر کیا ہے۔

الیکشن کمشنر کے کے شرما کے نام مکتوب میں فاروق عبداللہ نے 13دسمبر کو منعقد ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات کو از سر نو منعقد کرنے کی مانگ کی ہے۔

فاروق عبداللہ نے خط میں لکھا ہے کہ ’’بہت ہی افسوسناک خبر مجھے موصول ہوئی ہے، کئی مقامات پر PAGDکے حامیوں کو حق رائی دیہی سے روکا گیا، جبکہ گرورہ، بانڈی پورہ میں پولنگ بوتھ کو ہی یرغمال بنایا گیا۔‘‘

خط میں فاروق عبداللہ نے مزید لکھا ہے کہ ’’16دسمبر کو منعقد ہوئے انتخابات میں بھی کئی جگہوں پر بے جا مداخلت کی گئی۔ چھترگام، شوپیاں میں عوام کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔‘‘

فاروق عبداللہ نے ان مقامات پر از سر نو انتخابات منعقد کرانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details