اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farmers Worried Over drought Notification: ’خشک سالی کے اعلان سے کسان تشویش میں مبتلا‘

محکمۂ آبپاشی و فلڈ کنٹرول نے کسانوں کو دھان کے بجائے متبادل فصلوں کی کاشت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ drought Notification by J&K Irrigation Department اور یہ متنبہ کیا ہے کہ ’’مستقبل قریب میں دھان کی فصلوں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹیں حال ہونے کا امکان ہے لہٰذا متبادل فصلوں کی کاشت کو ترجیح دیں۔‘‘

’خشک سالی کے اعلان سے کسان تشویش میں مبتلا‘
’خشک سالی کے اعلان سے کسان تشویش میں مبتلا‘

By

Published : May 10, 2022, 5:52 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما اور ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن طاہر قادری نے دھان کی فصلوں کی کاشت کے حوالے سے محکمۂ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کی جانب سے جاری کی گئی خشک سالی کی نوٹس پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک سازش سے تعبیر کیا۔ Bandipora DDC Member on drought Notification۔ ڈی سی سی ممبر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’محکمۂ آبپاشی کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ خشک سالی کا اعلان کرکے کسانوں کو دھان کی فصلوں کی کاشت کرنے کے تعلق سے منع کریں۔‘‘

’خشک سالی کے اعلان سے کسان تشویش میں مبتلا‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے متعلق جاری کی گئی نوٹیفکیشن سے کسان تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ Farmers worried over drought Notification by J&K Irrigation Department۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس طرح کی نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمۂ آبپاشی و فلڈ کنٹرول سے نوٹیفکیشن جاری کرنے پر باز پرس کرنے کے علاوہ آئندہ اس طرح کے حکمنامہ جاری کرنے سے منع کرنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ضلع بانڈی پورہ میں محکمۂ آبپاشی و فلڈ کنٹرول نے کسانوں کو یہ اطلاع دی تھی کہ ’’سال رواں کے دوران پانی کی کمی کے سبب دھان کی فصلوں کی کاشت مشکل ہے۔‘‘ drought Notification by J&K Irrigation Department محکمہ نے کسانوں سے متبادل فصلوں کی کاشت کرنے کا مشورہ دیا ہے اور یہ متنبہ کیا ہے کہ ’’مستقبل قریب میں شاید دھان کی فصلوں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹیں حال ہوسکتی ہیں۔ J&K Irrigation Department issues drought Notification لہٰذا اس سلسلے میں متبادل فصلوں کی کاشت کو ترجیح دیں۔‘‘

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details