اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: باغات میں پانی جمع ہونے سے کسان پریشان - بانڈی پورہ کے کُھمنہ بہار آباد

ضلع بانڈی پورہ کے کُھمنہ بہار آباد میں گزشتہ ماہ ہوئی بارش کی وجہ سے باغات میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سیب کے باغات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

farmers suffer about water accumulation in orchards in baharbad
بانڈی پورہ: باغات میں پانی جمع ہونے سے کسان پریشان

By

Published : May 9, 2021, 1:52 PM IST

شمالی کشمیر، ضلع بانڈی پورہ کے کُھمنہ بہار آباد علاقے میں گزشتہ ماہ ہوئی بارش کی وجہ سے سیب کے باغات میں کافی مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

جس کی وجہ سے باغات کو شدید خطرہ لاحق ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ باغات میں قریب ایک فٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے جس سے سیب کے درختوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: باغات میں پانی جمع ہونے سے کسان پریشان

انہوں نے بتایا کہ اگر فوری طور پر باغات سے پانی کے نکاسی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تو سیب کے باغ سوکھ جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہاں اکثر لوگوں کی روزی روٹی یا تو زراعت پر یا پھر باغبانی پر منحصر ہے لیکن علاقے میں ناقص ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے کھیتوں کے علاوہ باغات بھی پانی سے بھر گئے ہیں۔ متعدد باغ مالکان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے باغات سے پانی کی نکاسی میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ سیب کے باغات کو خراب ہونے سے بچایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details