شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ، سوناری علاقے سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے سب ڈسٹرکٹ سمبل میں محکمۂ اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے خلاف احتجاج کیا۔ Farmers Protest Against Irrigation Department in Sumbal Bandipora احتجاج کر رہے کسانوں نے دعویٰ کیا کہ واسی کھن، اندرکوٹ میں لفٹ اریگیشن اسکیم ناکارہ ہے جب کہ موسم بہار کے ساتھ ہی کھیتی باڑی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ Farmers Protest in Sumbal کسانوں نے محکمۂ آبپاشی کے خلاف نعرے بازے کرتے ہوئے واسی کھن، اندرکوٹ پمپ اسٹیشن کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ دھان کی فصلیں سیراب ہو سکیں۔
کسانوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’اگر لفٹ اسٹیشن کو چلنے کے قابل نہیں بنایا گیا تو سینکڑوں اراضی پر مشتمل کھیت خشک سالی جیسی صورتحال سے دوچار ہونگے۔‘‘ Protest Against Irrigation Department in Sumbalانہوں نے محکمۂ اریگیشن کے ملازمین خصوصاً افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’افسران موٹی تنخواہیں لیکر خوش ہیں، کھیتوں میں پانی پہنچ رہا ہے یا نہیں، انہیں اس سے کوئی غرض نہیں۔‘‘