بانڈی پورہ:سابق سی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر بلقیس کی جانب سے بانڈی پورہ ضلع کے مختلف اور دور دراز علاقوں میں مفت طبی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کڑی کے تحت انہوں نے پہاڈی علاقہ مانتریگام چک میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی خاصی تعداد خصوصاً بزرگوں اور عورتوں نے شرکت کی۔ Free Medical Camp Organised in Bandipora
چک مانتریگام، بانڈی پورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیمپ میں آئے لوگوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں ڈاکٹروں نے مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ منتظمین کے مطابق اس سے قبل لہروا پورہ، کڈارہ اور کیتسن جیسے دور دراز علاقوں میں بھی اسی طرح کے طبی کیمپ منعقد کیے گئے، جہاں لوگ بڑی تعداد میں طبی جانچ کے لئے شامل ہوئے تھے۔ مقامی باشندوں نے منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ چک مانتریگام علاقے میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے باشندوں کو طبی سہولیات کے فقدات کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اور معمولی طبی معائنہ کے لیے انہیں بانڈی پورہ ٹاؤن تک پہنچنا پڑتا ہے جو غریب عوام کے لیے دشوار کن عمل ہے۔
طبی کیمپ منعقد کرنے والی ڈاکٹر بلقیس نے کہا کہ سروس کے دوران بھی انہوں نے عبادت سمجھ کر مریضوں کا علاج کیا ہے اور یہ سلسلہ وہ آخری دم تک جاری رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز اور دیہی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر وہ اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔EX CMO bandiopra Dr Bilquees Organised Free Medical Camp in Bandipora
مزید پڑھیں:Medical Camp in Simoh Tral آیوش محکمہ کی جانب سے ترال میں میڈیکل کیمپ