شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں پردیش کانگریس کی جانب سے ایک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی سے وابستہ سینئر رہنما امتیاز پرے کی صدارت میں حاجن کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم چلائی گئی۔ تشہیری مہم کے دوران ان کے ساتھ درجنوں پارٹی کارکنان نے روڈ شو میں حصہ لیا اور حاجن میں پارٹی کے منتخب امیدوار فرجیل احمد کے حق میں مہم چلائی۔
خیال رہے کہ حاجن میں تین انتخابی نشستوں پر ڈی ڈی سی انتخابات ہونے والے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حاجن علاقہ سال 2016 کے بعد سے سیکیورٹی کے لحاظ سے کافی حساس علاقہ مانا جاتا ہے اور اکثر عسکری سرگرمیوں کے حوالے سے بھی خبروں میں رہا ہے تاہم ڈی ڈی سی انتخابات کو لیکر یہاں انتخابی سرگرمیاں کافی حد تک دیکھنے کو مل رہی ہے۔