اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں الیکشن کمیشن کے پروگرام کا انعقاد - JK District Bandipura

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عام انتخابات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن نے ایک پروگرام منعقد کیا۔

بانڈی پورہ

By

Published : Mar 27, 2019, 6:23 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عام انتخابات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن نے ایک پروگرام منعقد کیا۔

بانڈی پورہ

بانڈی پورہ کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر بانڈی ایکشن پروگرام کے تحت سویپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوئپ پروگرام میں الیکشن کمیشن کی جانب سے شہریوں کو ووڈ ڈالنے سے متعلق معلومات کی فراہمی کی جاتی ہے اور عملی تربیت بھی دی جاتی ہے۔

اس پروگرام کا مقصد بانڈی پورہ میں عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور بیداری پیدا کرنا اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے پر آمادہ کرنا ہے۔

اس پروگرام میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی اور اور اپنے فن قابلیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر منتظمین نے ووٹ کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ایک ووٹ سے ایماندار اور سچے امیدوار کو قوم کے لیے چنا جاسکتا ہے۔

تقریب کے دوران بچوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بالترتیب دو ہزار ، ایک ہزار اور پانچ سو روپئے بطور انعامات سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details