اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bear Attack in bandipora: بانڈی پورہ میں ریچھ کے حملے میں معمر شخص ہلاک - Minor girl injured in leopard attac

وادی کے کسی نہ کسی علاقے میں جنگلی جانوروں کا نمودار ہوکر لوگوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب یہاں ایک معمول بن گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلوں کے صفایا اور دھان کی کھیتوں کا میوہ باغوں میں تبدیل ہونے کے باعث جنگلی جانور بڑی تعداد میں بستیوں کا رخ کر رہے ہیں۔ Bear Attack in bandipora

بانڈی پورہ میں ریچھ کے حملے میں معمر شخص ہلاک
بانڈی پورہ میں ریچھ کے حملے میں معمر شخص ہلاک

By

Published : Jul 15, 2022, 1:07 PM IST

سرینگر:وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر لوگوں پر حملہ آور ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پیٹھہ کوٹ علاقے میں ایک ریچھ نے ایک معمر شخص کو ہلاک کر دیا۔Elderly man killed

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے پیٹھہ کوٹ علاقے میں ایک ریچھ نے 60 سالہ محمد شفیع ساکن ہاپت نار کوئل بانڈی پورہ پر حملہ کرکے اس کو لہولیان کر دیا اور جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی لاش جمعے کی صبح بر آمد کی گئی اور اس کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا۔Bear Attack in Bandipora

وادی کے کسی نہ کسی علاقے میں جنگلی جانوروں کا نمودار ہوکر لوگوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب یہاں ایک معمول بن گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلوں کے صفایا اور دھان کی کھیتوں کا میوہ باغوں میں تبدیل ہونے کے باعث جنگلی جانور بڑی تعداد میں بستیوں کا رخ کر رہے ہیں۔ وادی کے اطراف و اکناف میں جنگلی جانوروں کے گھومنے کی اطلاعات ہیں جس سے لوگوں میں ڈر اور تشویش پائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے قصبہ اُڑی کے چھولان کلسان علاقے میں گزشتہ روز کی شام ایک تیندوے نے ایک بچی پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔Leopard attack in Uri زخمی بچی کی شناخت سمیرہ جاوید دختر جاوید احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی تب تیندوے نے اس حملہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم بچی کو اپنے اہلخانہ اور وہاں آس پاس موجود لوگوں نے بچایا۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ بچی کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔Minor girl injured in leopard attack

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ اسی قصبے میں تین کمسن لڑکوں کو تیندوے نے اپنا نوالہ بنایا۔ متعلقہ محکمہ تیندوے کو پکڑنے کی کوششوں میں لگاتار مصروف ہے۔ ماہرین کے مطابق جنگلوں کا صفایا اور دھان کی کھیتوں کا میوہ باغ میں تبدیل ہونا جنگلی جانوروں کا بستیوں کی جانب رخ کرنے کا بنیادی موجب ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانور گھوم رہے ہیں جس سے ان علاقوں کے لوگ پریشان ہیں۔

ییہ بھی پڑھیں : Leopard attack : تیندوے کے حملے میں کمسن بچی زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details