اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ایک معمر شخص کی دریائے جہلم میں ڈوبنے سے موت - ایس ایچ او رئیس احمد

بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں جمعرات کی صبح ایک معمر شخص کی دریائے جہلم میں ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔

elderly man drowns to death in jhelum river in hajin
بانڈی پورہ: ایک معمر شخص کی دریائے جہلم میں ڈوبنے سے موت

By

Published : Jul 15, 2021, 1:36 PM IST

Updated : Jul 15, 2021, 4:39 PM IST

شمالی کشمیر بانڈی پورہ ضلع کے حاجن کے بنگر محلہ میں جمعرات کی صبح ایک 80 سالہ شخص دریائے جہلم میں اس وقت ڈوب گیا جب وہ اپنے گھر سے وضو کرنے کے لئے دریا پر گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ شخص دریا پر وضو بنانے کا عادی تھا تاہم آج صبح جب وہ فجر کی نماز کے لئے وضو کرنے کے غرض سے گیا تو دیر تک گھر واپس نہیں لوٹا جس سے اس کے اہل خانہ کو شبہ ہوا جس کے بعد گھر والے دریا کے کنارے پہنچے تو وہاں انہوں نے اس کی ٹارچ اور کچھ کپڑے پائے۔

بانڈی پورہ: ایک معمر شخص کی دریائے جہلم میں ڈوبنے سے موت

اس بارے میں پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے فوراً ان کی تلاش شروع کردی۔ تاہم بعد میں مذکورہ شخص کی لاش چندرگیر بانیاری میں دریا سے بر آمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: خوانچہ فروشوں کے لیے آگہی پروگرام کا انعقاد

حاجن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رئیس احمد اور ایس ڈی پی او سجاد ملک کی کوششوں سے مذکورہ شخص کی لاش دریا سے برآمد کی گئی اور بعد میں اسے قانونی چارہ جوئی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک پولیس عہدیدار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک شدہ شخص کی شناخت غلام محمد دونٹو ولد عبدالرحمٰن دونٹو ساکن بنگر محلہ حاجن کے طور پر کی ہے۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 4:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details