ان دنوں تمام اسپتالوں میں کووڈ 19 کی وجہ سے او پی ڈی فی الحال عام مریضوں کے لئے بند کردی گئی ہے۔
تاہم سمبل اسپتال میں مریضوں کا کہنا ہے 'کہ ایمرجینسی کی صورت میں ضروری ٹیسٹ جن میں خاص کرکے ایکسرے، یو ایس جی اور دیگر ٹیسٹ جیسی سہولیات یہاں پر میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے'-
بانڈی پورہ: مریضوں کو مشکلات کا سامنا کئی مریضوں نے کہا کہ 'ان سہولیات کی اسپتال کے اندر نہ ہونے کی صورت میں مریضوں کو نجی کلنکس پہ باہر ایسے ٹیسٹ بہت مہنگے داموں پہ کرانے پڑتے ہیں-'
انہوں نے مزید کہا ' مریضوں کو مجبوراً نجی کلینکس پہ باہر ٹیسٹ کرانے پڑتے ہیں جبکہ اسپتال میں یہ ساری سہولیات موجود ہے لیکن انہیں فی الحال بند کردیا گیا ہے-'
اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ میڈکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ چونکہ علاقے میں کورونا وائرس کا پہلے سے ہی بہت زیادہ خطرہ منڈلا رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں بھیڑ کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایمرجینسی کی صورت میں ہی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے تو اس سلسلے میں انہوں نے عام مریضوں کے لئے ان سہولہات کو فی الحال بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ جمع نہ ہوسکے-