اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ڈرائیورس ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ٹپر و ٹریکٹر ڈرائیورس ایسوسی ایشن نے محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ پر ڈرائیوروں کو حراسان و پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔

بانڈی پورہ میں ڈرائیورس ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
بانڈی پورہ میں ڈرائیورس ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

By

Published : Jun 9, 2021, 5:38 PM IST

ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ٹپر و ٹریکٹر ڈرائیور دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنے پر ہیں۔ ٹپر و ٹریکٹر ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ محکمہ جیالوجی اینڈ مائیننگ کی جانب سے آئے روز ڈرائیوروں کو حراسان کیا جا رہا ہے۔

بانڈی پورہ میں ڈرائیورس ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

احتجاج کر رہے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں محکمہ کی جانب سے چند گاڑیاں سیز کی گئیں جبکہ بعض ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے دریائوں اور ندی نالوں سے ریت یا باجری از خود نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کام کے لیے باضابطہ کنٹریکٹ نظام کا قیام عمل میں لانے کی ہدایات دی ہیں جس کے پیش نظر آزادانہ طور پر ریت اور باجری نکالنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

احتجاجی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے سبب سینکڑوں ڈرائیوروں کا روزگار متاثر ہو چکا ہے جبکہ بیشتر ڈرائیوروں نے گاڑیاں سودی قرضے پر لی ہوئی ہیں اور محکمہ جیالوجی اینڈ مائیننگ کی جانب سے گاڑیوں کو سیز کیے جانے کے سبب سینکڑوں ڈرائیور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈرائیوروں نے دعویٰ کیا کہ کنٹریکٹرس کو مواد لانے اور لے جانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مواد لے جانے میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں کو سیز کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ منرل آفیسر بانڈی پورہ نے کہا کہ سرکاری گائیڈ لائنز کے مطابق این او سیز سمیت دیگر دستاویز کے بغیر میٹریل کو لے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details