اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drive Against Poppy Cultivation : بانڈی پورہ، کولگام میں پوست، بھنگ کی فصل تباہ - کولگام بھنگ کی فصل

وادی کشمیر کے شمال و جنوب میں منشیات کے خلاف کارروائی Drive Against Poppy Cultivation in Kashmirکرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے کئی کنال اراضی پر کی جا رہی پوست اور بھنگ کی کاشت کو تباہ کر دیا۔

Drive Against Poppy Cultivation : بانڈی پورہ، کولگام میں پوست، بھنگ کی فصل تباہ
Drive Against Poppy Cultivation : بانڈی پورہ، کولگام میں پوست، بھنگ کی فصل تباہ

By

Published : May 10, 2022, 9:23 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ میں منشیات فروشی کی روک تھام کے لئے سب ضلع سمبل میں جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو نائدکھے علاقے میں کئی کنال اراضی پر کی جا رہی بھنگ کی فصل کو تباہ کر دیا۔ Drive Against Poppy Cultivation in Bandiporaبانڈی پورہ پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر نائدکھے روانہ کیا جہاں ٹیم نے نائدکھے علاقے کے کئی دیہات میں کی جا رہی بھنگ کی کاشت کو تباہ کردیا۔

بانڈی پورہ، کولگام میں پوست، بھنگ کی فصل تباہ

وہیں جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع کولگام میں بھی جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ضلع کے فرصل اور یاری پورہ علاقوں میں بھنگ، خشخاش کی فصلوں کو تباہ کیا۔ Drive Against Poppy Cultivation in Kulgamکولگام پولیس، محکمہ مال اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے فرصل اور یاری پورہ علاقوں میں کئی کنال اراضی پر کی جا رہی بھنگ اور پوست کی کاشت کر تباہ کر دیا۔

جموں و کشمیر پولیس نے کسانوں سے پوست، بھنگ سمیت دیگر ممنوعہ فصلوں کی کاشت سے باز آنے کے علاوہ Kashmir poppy Cultivationعوام الناس سے منشیات کے کاروبار، کاشت کے خلاف اپنی کلیدی کردار ادا کرنے اور سماج کو منشیات سے پاک کرنے میں انتظامیہ کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details