اردو

urdu

ETV Bharat / state

Painting Competition Bandipora: بانڈی پورہ میں پینٹنگ مقابلہ منعقد - ماحولیات کے تحفظ پینٹنگ مقابلہ کا اہتمام

ضلع بانڈی پورہ میں منعقدہ پینٹنگ مقابلے میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے حصہ لیا اور ماحولیات کے تعلق سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ Students Participated in Painting Competition Held in Bandipora

بانڈی پورہ میں پینٹنگ مقابلہ منعقد
بانڈی پورہ میں پینٹنگ مقابلہ منعقد

By

Published : Sep 5, 2022, 1:05 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل، سوناواری علاقے میں’’ماحولیات کے تحفظ‘‘ کے حوالے سے بچوں میں ایک پینٹنگ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں طلباء و طالبات نے حصہ لیکر ماحولیات کے تعلق سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کا اہتمام ’گرین کشمیر ریولوشن‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے بیبیز لینڈ(babies land) سیکندری سکول سمبل میں کیا گیا تھا۔

بانڈی پورہ میں پینٹنگ مقابلہ منعقد

منتظمین کے مطابق پینٹنگ مقابلہ کے انعقاد کا مقصد بچوں میں ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ پینٹنگ مقابلے میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے حصہ لیا اور ماحولیات کے تعلق سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ہائیر سیکنڈری اسکول شادی پورہ، جی ایم پُجو، مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے اس کے علاوہ گرین ریولیوشن تنظیم کے اراکین و رضاکار بھی یہاں موجود تھے۔

پینٹنگ مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ مقابلہ منعقد کرنے والی تنظیم نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید مقابلہ جات کا اہتمام کی حامی بھری۔

مزید پڑھیں:Painting Competition on Bhagat Singh’s Martyrdom Anniversary: بھگت سنگھ کے یوم شہادت پر ڈوڈہ میں پینٹنگ مقابلہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details