اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: شادی کی تقریب کے بعد درجنوں افراد داخلِ اسپتال - ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ

میڈیکل افسر نے بتایا کہ دعوت میں شرکت کے بعد بیمار ہوئے قریب چالیس افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا، جن میں سے قریب 30افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔

دعوت کھانے کے بعد درجنوں افراد داخلِ اسپتال
دعوت کھانے کے بعد درجنوں افراد داخلِ اسپتال

By

Published : Oct 21, 2021, 12:24 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے خیار، لاوے پورہ علاقے میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب سو سے زائد افراد ایک ساتھ شدید طور پر بیمار ہوگئے۔

دعوت کھانے کے بعد درجنوں افراد داخلِ اسپتال

بیمار ہوئے سبھی افراد نے علاقے میں منعقد ہوئی ایک شادی کی تقریب میں دعوت نوش کی تھی۔ یہی نہیں بلکہ بعض لوگ پکوان گھر لیکر گئے اور اہل خانہ کو کھلایا، اطلاعات کے مطابق، وہ بھی بیمار ہوگئے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دعوت کھاتے ہی انہیں شدید پیٹ درد کی شکایت کے علاوہ دست بھی شروع ہونے لگے۔ جن میں شدید طور بیمار قریب چالیس افراد کو ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کورونا بحران کے دوران عوامی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی

ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ کے میڈیکل افسر نے بتایا کہ دعوت میں شرکت کے بعد بیمار ہوئے قریب چالیس افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جن میں سے قریب 30افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا جبکہ بقیہ افراد زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details