کشمیر کے ڈیویژنل کمشنر پی کے پولے نے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں کووڈ مریضوں کے لیے کیے گئے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈیوزنل کمشنر پی کے پولے نے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا اس موقعے پر ان کے ہمراہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے، ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں تعینات طبی عملے کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے انہیں ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں زیر علاج کووڈ کیسسز کے بارے تفصیلات فراہم کی۔
واضح رہے کہ اس ہسپتال میں تقریبا 100 مریضوں کو رکھنے اور ان کے علاج کی سہولیت میسر ہے، جو کہ اس بیماری سے بے حد متاثر ہیں یا جنہیں آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔
اس وقت ہسپتال میں تقریبا 40 مریض زیر علاج ہیں۔ اس موقع پر ڈیوزنل کمشنر نے حال ہی میں شروع کیے گئے آکسیجن پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ ایک ایسا ضلع ہے جہاں سے ایسے بہت ہی کم مریضوں کو سرینگر ریفر کیا جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں بہت حد تک انتطامات یا سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے ضلع میں اس وبا سے نمٹنے کے لیے سہولیات پر اطمئنان کا اظہار کیا۔