منی سیکریٹریٹ کمپلیکس بانڈی پورہ کے کانفرنس ہال میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع انتظامیہ نے پنچایت ترقیاتی انڈیکس (PDI) کو ایک منفرد انداز میں منظر عام پر لایا۔ اس ڈیش بورڈ کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر بانڈی پور نے کیا۔
اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ بانڈی پورہ امتیاز احمد نے بتایا کہ یہ ضلع بانڈی پورہ کے لیے یہ اعزاز کا مقام ہے کہ آج ہم نے پنچایت انڈیکس ڈیولپمنٹ کا لانچ کیا ہے۔