جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گیارہ برس کی لمبی تاخیر کے بعد بالآخر نئے ضلع ہسپتال میں خدمات شروع کردی گئی ہے، اور امید کی جارہی ہے کہ ہسپتال میں باقی ماندہ کام مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ مزید ڈاکٹروں کی تعیناتی سے ضلع میں صحت کا شعبے کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
بانڈی پورہ کے نئے ضلع ہسپتال کی خدمات شروع ہونے میں گیارہ برس کا عرصہ لگ گیا، جبکہ اس دوران پرانے ضلع ہسپتال میں جگہ کی اس قدر کمی تھی کہ یہاں ٹین کے بنے عارضی شیڈوں میں لوگوں کا علاج کیا جاتا تھا، تاہم اب بانڈی پورہ میں صحت کا شعبہ کافی زایدہ تبدیل ہوچکا ہے، کیونکہ اب 37 کروڑ روپئے کی لاگت سے 100 بستروں والا ہسپتال لوگوں کے لیے وقف کردیا گیا ہے، ہسپتال میں پہلی بار وینٹیلیٹر، ڈیالسزز اور جدید ترین آپریشن تھیٹر کا بھی منفرد وارڈ بنایا گیا ہے۔