اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نالہ مدمتی میں نہانے پر پابندی - پانی کا بہاؤ دوگنا بڑھ گیا

بانڈی پورہ کے لوگ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کے لیے گئے فیصلے کی بڑے پیمانے پر سراہنا کر رہے ہیں۔

ندی نالہ
ندی نالہ

By

Published : Jun 10, 2021, 8:23 PM IST

بانڈی پورہ کی معروف نالہ مدمتی میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ نالوں کے دونوں کناروں پر کسی کو ٹہلنے یا نہانے نہی دیا جائے گا۔

ندی نالہ
ڈپٹی کمشنر موصوف نے تحصیلدار بانڈی پورہ کو ہدایت دی ہے کہ اس جاری حکمنامہ پر سختی سے عمل کریں چنانچہ نالہ مدمتی میں جون جولائی کے مہینوں میں پہاڑوں پر برف پگلنے سے پانی کا بہاؤ بہت زیادہ بڑھ رہا ہے۔چونکہ کشن گنگا پر بجلی پروجیکٹ کا پانی بھی نالہ مدمتی میں نالہ بونار کے ذریعے تحلیل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ دوگنا بڑھ گیا ہے۔
اسی تناظر میں ڈپٹی کمشنر موصوف نے محسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ لوگوں کے تحفظ کے لیے لیا ہے۔ گویا یہ پہلی بار عوام کی تحفظ اور بھلائی کے لیے مثالی فیصلہ صادر ہوا ہے۔


بانڈی پورہ کے لوگ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کے لیے گئے فیصلے کی بڑے پیمانے پر سراہنا کرتے ہیں اور اس فیصلے پر عمل درامد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details