بانڈی پورہ:شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے ایک یہی علاقہ چونٹی مولہ میں درد زہ میں مبتلا ایک خاتون کو وقت پر اسپتال پہنچا کر ایچ ڈی ایف ڈرائیور نے قیمتی جان بچا کر مثال قائم کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چونٹی مولہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کو ایمرجنسی میں اسپتال پہنچانے کی ضرورت پیش آئی تاہم سڑکوں پر قریب ایک فٹ برف جمی ہوئی تھی جس کے سبب سڑکوں پر سے ٹرانسپورٹ غائب تھا۔ Despite Bumpy and Skiddy roads Ambulance driver drives pregnant woman to hospital
محکمہ صحت میں کام کر رہے ایک ایچ ڈی ایف ڈرائیور، محمد امین، نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاملہ خاتون کو ایمبولسن میں بٹھا کر اسپتال پہنچایا، ڈرائیور کے ہمراہ طبی مرکز کے عملہ نے بھی حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ بے حد مشکل اور پھسلن بھرے راستے پر متعدد مرتبہ ہاتھوں سے انہیں برف ہٹانی پڑی تاہم وہ خاتون کو وقت پر ضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچانے میں کامیابی حاصل کرنے پر کافی خوش ہیں۔