اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram 2022 Arrangements: بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محرم میٹنگ کا انعقاد

اس موقع پر سوناواری کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے ڈی سی بانڈی پورہ کو آگاہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کرنے اور تمام سہولیات باہم رکھنے کا مطالبہ کیا۔ Muharram 2022 Arrangements

بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محرم میٹنگ کا انعقاد
بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محرم میٹنگ کا انعقاد

By

Published : Jul 27, 2022, 10:23 AM IST

بانڈی پورہ: محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محرم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے بیشتر دیہات سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں نے حصہ لیا۔

بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محرم میٹنگ کا انعقاد

ڈاک بنگلہ سمبل میں منعقدہ اس میٹنگ کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اویس احمد نے کہ جبکہ میٹنگ میں ضلع سطح کے تمام افسران موجود تھے۔ اس موقع پر سوناواری کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے ڈی سی بانڈی پورہ کو آگاہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کرنے اور تمام سہولیات باہم رکھنے کا مطالبہ کیا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے اس دوران انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی اور کئ انتظامات کو حتمی شکل بھی دی اور موجود شہریوں سے اپنے اپنے علاقوں میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون دینے کی اپیل کی، اس موقع پر مختلف لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام کے متبرک ایام کے دوران بنیادی سہولیات کو بہتر طریقے سے مہیا کیا جانا چاہئے خاصکر بجلی پانی یا دیگر سہولیات ان ایام کے دوران مہیا ہونی چاہئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے بھی موقع پر ہی یقین دہانی کرائی کہ بنیادی سہولیات کو میسر رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ کئ لوگوں نے سڑکوں کی خستہ حالی کو بیان کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے ان کی مرمت کرانے کا بھی مطالبہ کیا اور عزاداری کے ان ایام میں عزاداران امام عالی مقام کو ہر ممکن سہولیات میسر رکھنے کا مطالبہ کیا جس پر موجود افسران نے انہیں یقین دلایا کہ جس قدر بھی ممکن ہوسکے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :DC Bandipora visits Naidkhai: ڈی سی بانڈی پورہ اویس احمد کا نائدکھائی کا دورہ


ABOUT THE AUTHOR

...view details