جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما مظفر شاہ ایک پریس کا نفرنس کے دوران کہا کہ اپنی پارٹی نے بانڈی پورہ کے گرورہ انتخابی حلقے کے دو پولنگ مراکز پر قبضہ کرکے 18 سو ووٹوں میں سے زائد از 16 سو ووٹ اپنے حق میں ڈلوائے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان پولنگ مراکز کے علاوہ ضلع میں قائم باقی تمام پولنگ مراکز پر شفاف پولنگ ہوئی۔
نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما مظفر شاہ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے اتوار کے روز پولنگ ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گرورہ کے دو پولنگ بوتھوں پر دوبارہ پولنگ ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا ’جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے ان مرکز پر چائے اسٹال لگائے تھے وہ لوگوں کو چائے پلاتے تھے اور ان سے ووٹر سلپس حاصل کرکے خود ہی اندر جا کر ووٹ ڈالتے تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی الیکشن کمشنر کو تحریری طور پر مطلع کیا ہے اور انہوں نے ان مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے تھے لیکن اس کے باوجود بھی وہاں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔
مظفر شاہ نے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ضلع افسروں اور وہاں موجود ایس او جی کے خلاف بھی قانون کے تحت کاروائی کی جانے چاہئے، اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم ہائی کورٹ کا رخ کریں گے۔