اردو

urdu

ETV Bharat / state

PMAY Scheme in Bandipora: پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت معاونت کا مطالبہ - بانڈی پورہ میں آواس یوجنا

بانڈی پورہ میں پردھان منتری آواس یوجنا PMAY Scheme in Bandipora میں بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی افراد نے کہا کہ لسٹ میں کئی غریب کنبہ Several Homeless Families کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بنائے گئے لسٹ میں ان افراد کو شامل کیا جانا چاہیے، جو یا تو چھوٹ گئے ہیں یا جن کا نام لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔

PMAY Scheme in Bandipora: پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت معاونت کا مطالبہ
PMAY Scheme in Bandipora: پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت معاونت کا مطالبہ

By

Published : Dec 6, 2021, 4:17 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام علاقے کے متعدد افراد انتظامیہ سے پردھان منتری آواس یوجنا Pradhan Mantri Awas Yojana in Bandipora کے تحت معاونت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی علاقے میں اس سلسلے میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ جس میں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس اسکیم کے مستحق ہیں لیکن انہیں اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

PMAY Scheme in Bandipora: پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت معاونت کا مطالبہ

قابل ذکر ہے کہ ان کنبوں میں کچھ لوگ عارضی ٹین شیڈوں میں زندگی بسر کررہے ہیں جب کہ کچھ کے پاس وہ بھی نہیں ہے۔ ایک کنبہ سرکاری اسکول کی عمارت میں گزشتہ کئی برسوں سے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

مذکورہ افراد کا ضلع انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ انہیں بھی اس سکیم PMAY Scheme in Bandipora کے تحت مالی امداد دی جائے تاکہ وہ رہنے کے لئے کوئی چھت تعمیر کرسکیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت بنائے گئے لسٹ میں ان افراد کو شامل کیا جانا چاہیے، جو یا تو چھوٹ گئے ہیں یا انہیں کاٹا گیا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے متعلقہ پنچوں اور سرپنچوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے لسٹ کو جانبدارانہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسکیموں سے کب فائدہ ہوگا ؟

وہیں ای ٹی وی بھارت نے اس معاملے کو جب متعلقہ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر Block Development Officer کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے بتایا کہ جو لسٹ انہوں نے شائع کی ہے وہ ابھی حتمی نہیں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس لسٹ میں ابھی ایک اور اسٹیج باقی ہے، جس دوران باضابطہ طور پر اس لسٹ کی جانچ پڑتال کی جائےگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details