ہفتے کی صبح سمبل سوناواری کے دریائے جہلم میں ایک لاش پائی گئی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو برآمد کیا اور اسے سمبل اسپتال پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری لوازمات کے لئے روانہ کیا -
اطلاعات کے مطابق، لاش بغیر سر اور ٹانگوں کے پائی گئی جس کو دیکھ کر پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، ادھر پولیس اسٹیشن سمبل نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے اور اس حوالے سے ایک کیس درج کیا ہے-