اردو

urdu

By

Published : Nov 11, 2020, 7:44 PM IST

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ : انتخابات کے سلسلے میں پولنگ عملے کو تربیت دی گئی

نوڈل آفیسر ٹریننگ نے کہا کہ باقی مراحل کے لئے متعلقہ عملہ کے مابین تربیت اسی طرز پر دی جائے گی اور اسی سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی تمام اضلاع میں نامزد مقامات کی نشاندہی کی ہے۔

election preprations
election preprations

بانڈی پورہ انتظامیہ نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایت ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ عملے کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ضلعی سطح کے ماسٹر ٹرینرز محمد رمضان بھٹ اور محمد اقبال سامون نے نوڈل آفیسر ٹریننگ، محمد رفیق پارے کی مجموعی نگرانی میں پولنگ عملے کو دو سیشنوں میں تربیت دی۔ یہ تربیت بانڈی پورہ، سمبل اور گریز میں پولنگ کے متعلقہ عملے کو دی جارہی ہے۔

نوڈل آفیسر ٹریننگ نے کہا کہ باقی مراحل کے لئے متعلقہ عملہ کے مابین تربیت اسی طرز پر دی جائے گی اور اسی سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی تمام اضلاع میں نامزد مقامات کی نشاندہی کی ہے۔

انتخابات کے سلسلے میں پولنگ عملے کو تربیت

اس دوران پر نوڈل آفیسر ٹریننگز نے پولنگ عملے کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریف کیا اور ان سے کہا کہ وہ پولنگ ڈے سے متعلق تمام ہدایات کو خط اور روح کے مطابق نافذ کرنے کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے
کووڈ 19 کے بیچ کشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

ڈی ای او نے بتایا 'پولنگ پارٹیوں کے لئے تمام تر سہولیات دستیاب کی جارہی ہیں اور ان کی مناسب حفاظت کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے'۔

دور دراز علاقوں سے آنے والے پولنگ عملے کی سہولت کے لئے انہوں نے کہا 'قریبی مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے جہاں متعلقہ پولنگ عملے کو پہلے ہی مطلع شدہ تاریخوں/دنوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details