جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی بونہ کوٹ نے ٹنگ تھری گاؤں میں گھر گھر جاکر لوگوں کی مشکلات کا جائزہ Tangthari Village Issues لیا۔ اس کے علاوہ انہو نے علاقہ کے مقامی لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی، جس میں مقامی افراد نے گاؤں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ ڈی ڈی سی بونہ کوٹ عبدالغنی نے علاقے کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا اعتراف کیا کہ واقعی آج تک اس گاؤں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔
Bankoot DDC Member Visited Tangthari Village : ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی نے ٹنگ تھری گاؤں کا دورہ کیا - ٹنگ تھری گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان
ڈی ڈی سی بونہ کوٹ عبدالغنی نے آج بی ڈی سی بونہ کوٹ بشیر احمد کے ہمراہ پہاڑی علاقے ٹنگ تھری گاؤں Tangthari Village کا دورہ کیا، بتایا جاتا ہے کہ ٹنگ تھری گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ Bankoot DDC Member Visited Tangthari Village
انہو نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ بجلی اور پانی جیسے ان کے بنیادی مسائل کو وہ اگلے چند مہینوں میں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جب کہ سڑک کے حوالے سے انہو نے پی ایم جی ایس محکمے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کو سڑک رابطے فراہم کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ انہوں مقامی افراد کو اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ گولڈن ای شرم ، آدھار اور راشن کارڈ جلد از جلد بنوانے میں وہ مقامی افراد کو اپنا بھر پور تعاون کریں گے۔
- یہ بھی پڑھیں: Shoaib Pervez Visited the Bus Stand: ناجائز قبضہ کے خلاف نائب تحصیلدار کشتواڑ کا انتباہ
انہو نے مقامی لوگوں سے کہا کہ بجلی بحال ہونے سے قبل اگلے چند روز کے دوران وہ ہر ایک گھر کو ایک سولر لیمپ فراہم کریں گے۔ وہیں اس موقع پر مقامی افراد نے ڈی ڈی سی کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہو نے اس گاؤں کا از خود آکر جائزہ لیا اور ہر ایک بنیادی سہولیت کی عدم دستیابی Basic Facilities In Tangthari Village کا اعتراف کرکے انہیں بہت جلد حل کرنے کا یقین بھی دلایا۔ امید ہے کہ جلد از جلد ہماری مشکلات کا حل نکالا جائےگا۔