اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے آر ڈی ڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا - ddc bandipora reviews performance of rdd

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ رویندر کمار نے کانفرنس ہال منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ میں ایک اجلاس طلب کیا۔

DDC Bandipora reviews performance of RDD
DDC Bandipora reviews performance of RDD

By

Published : Jun 20, 2020, 10:58 PM IST

جہاں انہوں نے محکمہ دیہی ترقی (آر ڈی ڈی) کے ذریعہ عمل میں لائی جانے والی مختلف اسکیموں کی پیشرفت اور عمل درآمد کاموں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی نے منریگا کے تحت بروقت ادائیگیوں کے سلسلے میں متعلقہ افسران سے تفصیلات طلب کیں۔

ویڈیو

انہوں نے مکمل ہونے والے کاموں کی تفصیلات کے ساتھ ایکزیکیشن بلاک کے تحت کاموں کی بھی تفصیلات طلب کیں۔

بی ڈی اوز نے ڈی سی کو اپنے متعلقہ بلاکس سے متعلق کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پرفارمنس کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے بی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ کامیڈ رپورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس کے ساتھ شیئر کریں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کریں۔'

انہوں نے تمام بی ڈی اوز کو اہداف کا تعین کیا اور مختلف اسکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں کے نفاذ میں زیادہ شفافیت کے علاوہ فنڈز کا جائز استعمال کرنے پر زور دیا۔ ڈی سی نے تمام بی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کام کی رفتار کو تیز کریں اور مختلف اسکیموں میں زیادہ سے زیادہ جدید طریقوں کو اپنانے اور ترقیاتی عمل میں عام لوگوں کی شمولیت پر زور دیا تاکہ طے شدہ اہداف کو بروقت حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے مزدوروں کو اجرت کی بروقت ادائیگی کے لیے بی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ کووڈ-19 سے متعلقہ کارکنان معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے، ماسک پہننے اور بار بار ہاتھ دھونے سمیت تمام ایس او پیز کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد اے سی ڈی بانڈی پورہ عبدل رشید داس، ڈی پی او نذیر احمد صوفی، ایگزیکٹو انجینئر آرڈبلیو ، بی ڈی اوز اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details