جس میں ضلع کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ چار کروڑ چھیالیس لاکھ روپے مختلف کاموں کے لیے واگزار کیے گئے ہیں۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے بیک ٹو ولیج کاموں کا جائزہ لیا جبکہ پانچ کروڑ چھبیس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایک سو پچاس کام آخری مراحل میں ہیں اور بہت جلد مکمل کیے جائیں گے۔
میٹنگ میں محکمہ دیہی ترقی کے کام، جن میں نریگا فوٹینتھ ایف سی جیسے کام شامل ہیں، اس میں پیش رفت کی گئی ہے۔
میٹنگ میں ڈی سی موصوف نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ آپسی تال میل قائم کر کے بیک ٹو ولیج کاموں کو جلد پائے تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ترقیاتی کاموں سے لوگوں کو راحت مل سکے۔