اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی بانڈی پورہ نے اپنی گاڑی سے مریض کو ہسپتال منتقل کیا - اچانک دل کا دورہ پڑ گیا

ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج شام ضلع کے ایک دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد اسے ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ میں داخل کیا گیا۔

vehicle
گاڑی

By

Published : Jan 5, 2021, 10:56 PM IST

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ایک مریض کو اپنی گاڑی فراہم کی جس میں اسے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع سے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔

گاڑی
ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج شام ضلع کے ایک دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد اسے ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ میں داخل کیا گیا۔
گاڑی
انہوں نے کہا کہ مسلسل خراب موسم اور بھاری برف باری کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بند ہے۔ مزکورہ مریض کو موجودہ صورتحال کے دوران سرینگر منتقل کرنا ناممکن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں برفباری کا تیسرا دن، معمولات زندگی مفلوج


عہدیدار نے بتایا کہ فوری طور پر ڈی سی بانڈی پورہ کو اطلاع دی گئی اور اس نے اپنی گاڑی فراہم کی اور مریض کو خصوصی علاج کے لئے سرینگر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کے اس قدم کی کافی سراہنا ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details