بانڈی پورہ:ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے منگل کو سی ایچ سی حاجن کا اچانک دورہ کیا، تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف سیکشنز بشمول او پی ڈی اور رجسٹریشن کاؤنٹر کے علاوہ دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔DC Bandipora Visits CHC Hajin
ڈاکٹر اویس نے ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے رول کو سراہا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے مزید جوش و جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔ اس موقع پر ڈی سی نے او پی ڈی کو نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی۔