ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد DC Bandipora Press Briefing on Covid 19 situation نے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ وبائی مرض کے حوالے سے کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘‘ تاہم ڈی سی بانڈی پورہ نے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے پریس بریفنگ Corona Cases in Bandiporaکے دوران کیا کہ ’’ضلع میں 85 مثبت فعال کیسز ہیں جن میں صرف دو مریض ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ضلع میں گزشتہ دو ہفتوں سے مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔