ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع بانڈی پورہ میں کام کر رہے میڈیا نمائندوں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ DC Bandipora Interacts with Journalists in Sumbal میڈیا کے ساتھ بات چیت کا اہتمام ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس نے کیا تھا۔ اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اور ڈی آئی سی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ DC Interacts with Scribes in Sumbal
سمبل اور بانڈی پورہ میں پریس کلب کا مطالبہ بات چیت کے دوران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اداروں سے وابستہ کئی نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کے ساتھ بات چیت کی اور مفاد عامہ کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ DC Bandipora Interacts with Journalists in Sumbalصحافیوں نے ڈی سی کو زمینی سطح پر ہونے والی تقریبات کی کوریج کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
مقامی صحافیوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ سمیت سمبل سب ضلع میں پریس کلب اور میڈیا سہولت مرکز کی فراہمی سمیت متعدد مطالبات انکے سامنے رکھے۔ DC Interacts with Scribes in Sumbal ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ’’میڈیا جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے اور یہ کسی بھی خطے میں بہتر طرز کی حکومت اور جوابدہی کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ان لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ دستیاب رہے گی جو بالواسطہ یا بلاواسطہ عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرکے عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کریں تاکہ حکومت عوام کو راحت فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کرسکے۔