ضلع بانڈی پورہ کے ارن علاقے میں بلاک دیوس (Block Diwas) کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ڈی سی بانڈی پورہ سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
بلاک دیوس (Block Diwas) کے موقع پر ضلع کے ارن علاقے کے علاوہ شمار، کڈارہ، سریندر، سمیت مختلف علاقوں سے آئے وفود اور پنچوں، سرپنچوں نے شرکت کی۔
عوامی وفود سمیت منتخب عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے ڈی سی بانڈی پورہ کو آگاہ کیا۔ جن میں سڑکوں اور اسکولوں کی حالت زار، پانی اور بجلی کی عدم دستیابی سمیت رکے پڑے ترقیاتی کام شامل ہیں۔