اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کووڈ کی تازہ جانکاری کے حوالے سے پریس بریفنگ - ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد

ضلع میں بانڈی پورہ اس وقت 337 ایکٹیو کیسز ہیں۔ جن میں سے 39 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جب کہ 19 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔

بانڈی پورہ: کووڈ کی تازہ جانکاری کے حوالے سے پریس بریفنگ
بانڈی پورہ: کووڈ کی تازہ جانکاری کے حوالے سے پریس بریفنگ

By

Published : Jun 18, 2021, 1:50 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج کووڈ کی تازہ صورتحال کو لیکر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اس وقت 337 ایکٹیو کیسز ہیں۔ جن میں سے 39 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جب کہ 19 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔

بانڈی پورہ: کووڈ کی تازہ جانکاری کے حوالے سے پریس بریفنگ

انہوں نے بتایا کہ باقی مریض ہوم آئسولیشن میں رکھے گئے ہیں جن کی مسلسل جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ مانیٹرنگ اور کونسل کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جب کہ ریکوری ریٹ 95% سے زائد بنا ہوا ہے۔

ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ 18 سے 45 سال کے لئے ویکسینیشن کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے. انہوں نے ایسے افراد کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سے جلد ویکسینیشن کے عمل سے فیض یاب ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کو لاگو کرنے اور عوام کے تعاون سے کووڈ کی صورتحال پہلے کی طرح ہی پورے کنٹرول میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details