اردو

urdu

'بیک ٹو ولیج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں'

By

Published : Oct 1, 2020, 4:47 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے پریس کانفرنس منعقد کر کے بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ

جموں وکشمیر میں آئندہ کل سے بیک ٹو ولیج کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے پریس کانفرنس منعقد کر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام میں حصلہ لیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ

اویس احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تاکہ ان کے علاقوں کے مسائل کو سامنے لانے، ان کو سمجھنے اور ان کو حل کرنے میں آسانی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ شہریوں کا عالمی دن

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 151 پنچایتیں ہیں اور ان تمام پنچایتوں میں ایک ایک افسر کو تعنیات کیا گیا یے جو لوگوں کے مسائل کو سنے گا۔ یہ آفیسرز پنچایتوں میں جا کر تین دن اور دو رات تک قیام کریں گے۔ وہاں لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے۔

واضع رہے کہ بیک ٹو ولیج سوم کل یعنی دو اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ اور 12 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details