اردو

urdu

ETV Bharat / state

Operation Theatre Inaugurated at Tibbia College : کشمیر طبیہ کالج میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح - ڈی سی بانڈی پورہ آپریشن تھیٹر کا افتتاح

کشمیر طبیہ کالج و اسپتال سمبل، بانڈی پورہ میں آپریشن تھیٹر کے افتتاح کے بعد D C Bandipora inaugurates Operation Theatre at Kashmir Tibbia College کالج کے میڈکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا: ’’کشمیر طبیہ کالج و اسپتال میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری جسے یونانی طبی زبان میں ’شار سوتر‘ کہتے ہیں کی سہولیات بہم رکھی جائے گی۔‘‘

D C Bandipora inaugurates Operation Theatre at Kashmir Tibbia College Hospital, Sumbal
D C Bandipora inaugurates Operation Theatre at Kashmir Tibbia College Hospital, Sumbal

By

Published : Mar 28, 2022, 5:34 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ’’کشمیر طبیہ کالج و اسپتال‘‘ سمبل، بانڈی پورہ میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا۔ D C Bandipora inaugurates Operation Theatre at Kashmir Tibbia College افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی سی بانڈی پورہ کے ہمراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد زاہد ملک، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار غازی، ایس ڈی پی او سمبل سمیت سینئر سول اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔

کشمیر طبیہ کالج میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح

آپریشن تھیٹر کے افتتاح کے موقع پر مفت طبی کیمپ اور عطیہ خون کیمپ کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔ D C Bandipora inaugurates Operation Theatre at Kashmir Tibbia College منتظمین کے مطابق طبی کیمپ میں طبی معائنے کے علاوہ مستحق افراد میں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔

کشمیر طبیہ کالج و اسپتال Kashmir Tibbia College Hospital, Sumbalکے میڈکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار غازی نے بتایا کہ ’’کشمیر طبیہ کالج و اسپتال میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری جسے یونانی طبی زبان میں ’شار سوتر‘ کہتے ہیں کی سہولیات طبی کالج میں بہم رکھی جائے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ طبی کالج و اسپتال میں حاملہ خواتین کے لیے خصوصی معائنہ کی سہولیات پہلے سے ہی اسپتال میں قائم کی گئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے یونانی طبی علاج و معالجے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے ضلع کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں طبی کالج کی جانب سے طبی خدمات فراہم کرنے میں ہسپتال کے تعاون کی سراہنا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کوویڈ کے دوران آیوش کے کردار اور طبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جسا سکتا، ڈاکٹر زو دیگر طبی عملہ وبائی مرض کے دوران ہمیشہ آگے آگے رہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details