اردو

urdu

ETV Bharat / state

CRPF organised Medical Camp: ارن، بانڈی پورہ میڈیکل کیمپ منعقد

سی آر پی ایف کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ارن، بانڈی پورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کو معالجین نے مفید مشوروں سے نوازا۔

ارن، بانڈی پورہ میڈیکل کیمپ منعقد
ارن، بانڈی پورہ میڈیکل کیمپ منعقد

By

Published : Apr 6, 2023, 6:24 PM IST

ارن، بانڈی پورہ میڈیکل کیمپ منعقد

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر) :سویک ایکشن پروگرام کے تحت شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ارن نامی علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول میں منعقد کیا گیا جس میں ارن بلاک کے مختلف علاقوں سے آئے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اور طبی معائنہ کرایا۔

طبی کیمپ میں آئے مریضوں کو ڈاکٹروں نے مفید طبی مشوروں سے نوازا جبکہ سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں عورتوں اور بزرگوں کی خاصٰ تعداد شامل تھی۔ کیمپ میں مختلف امراض سے وابستہ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مہیا رکھی گئی تھی۔ جن میں سی آر ایف کے علاوہ مقامی سیول ڈاکٹر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر سی آر ایف تھرڈ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر، راکیش شرما، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا سی آر پی ایف کی جانب سے ملک و سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اس طرح کے فلاحی پروگرامز بھی منعقد کیے جاتے ہیں جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ طبی کیمپ میں سی آر پی ایف افسران سمیت علاقے کے ڈی ڈی سی ممبر غلام محی الدین، سرپنچ ارن کیپٹن اقبال بھی موجود تھے جنہوں نے سی آر ایف کی جانب سے اس دور دراز اور پسماندہ علاقے میں اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر ان کی ستائش کی۔

مزید پڑھیں:CRPF Medical Camp: سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں طبی کیمپ

کیمپ میں شریفک مقامی باشندوں نے بھی میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ علاقے میں صحت عامہ کے حوالے سے بہت کم سہولیات دستیاب ہیں اور سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے طبی کیمپ سے لوگوں کو کافی راحت ملی۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details