اردو

urdu

ETV Bharat / state

Counselling Programme in Sumbal Bandipora: سمبل، بانڈی پورہ میں کونسلنگ پروگرام کا انعقاد

شمالی کشمیر کے سمبل، بانڈی پورہ میں منعقد کیے گئے کونسلنگ پروگرام کے دوران مقررین نے طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی۔ Counselling Programme in Bandipora

سمبل، بانڈی پورہ میں کونسلنگ پروگرام کا انعقاد
سمبل، بانڈی پورہ میں کونسلنگ پروگرام کا انعقاد

By

Published : Oct 20, 2022, 5:58 PM IST

بانڈی پورہ:جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو ختم کرنے کے مقصد سے ’’گرین لینڈ ہائیر سیکنڈری اسکول، سمبل‘‘ میں طلباء کے لئے ایک کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے طلب کیے گئے کونسلنگ پروگرام میں طلبہ کی ایک خاصی تعداد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے طلباء کو نشے سے دور رہنے کی تلقین کی اور نشے کی وجہ سے معاشرے میں مرتب ہو رہے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔Counselling Programme for Students in Sumbal Bandipora

سمبل، بانڈی پورہ میں کونسلنگ پروگرام کا انعقاد

پروگرام کے دوران ایس ڈی ایم سمبل، ڈاکٹر بشیر لون، مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے اور انہوں نے طلباء و طالبات کے مجموعی فائدے کے لئے ایسے کونسلگ پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور دیگر ثقافتی پروگرامز میں بھی پیش پیش رہا کریں تاکہ سماج سے منشیات کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:Jan Abhiyan Programme in Bandipora: سمبل، بانڈی پورہ میں جن ابھیان پروگرام منعقد

پروگرام میں شریک طلبہ نے کونسلنگ پروگرام کے انعقاد پر انتظامیہ کی ستائش کی اور مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details