بانڈی پورہ میں منعقد اس ویکسی نیشن بیداری پروگرام میں عام لوگوں کے علاوہ بی جے پی کارکنان اور کچھ عہدیداروں سمیت شعبہ ہیلتھ کے کچھ عہدیداران بھی موجود تھے۔
کیمپ میں شریک لوگوں کو کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے باخبر کرتے ہوئے ویکسین لگانے کی تلقین کی گئی۔
اس دوران ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ اس لیے اس مہلک وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کے ساتھ ساتھ ویکسن لینا بھی انتہائی ضروری ہے۔'
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری عبدالرحمن ٹکری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد لوگوں کو کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات سے متعلق آگاہ کرنا ہے اور انہیں ویکسین سے متعلق پھیلائی جارہی بے بنیاد باتوں سے باخبر کرنا ہے تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد مل سکے۔