ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ وبائی مرض کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور کوئی بھی لاپرواہی دوبارہ مشکل میں ڈال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وبائی مرض سے لڑنے کے صرف دو طریقے ہیں۔ رہنمایانہ اصولوں پر عمل کرنا اور ویکسین لگوانا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک کا استعمال کرتے ہوئے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اور ذاتی تحفظ کو یقینی بنا کر رہنما خطوط کی پیروی کرتے رہیں۔ انہوں نے مزید لوگوں سے کہا کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور شادی کی تقریبات میں کم سے کم شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ وائرس سے بچ سکیں۔